28 مئی 2017 - 11:41
عراق ایران مخالف امریکی اتحاد میں شامل نہیں ہو گا: عراقی وزیر خارجہ

عراقي وزير خارجہ نے كہا ہے كہ عراقي حكومت كبھي امريكي صدر ڈونلڈ ٹرمپ كي ايران كے خلاف محاذ آرائيوں ميں حصہ نہيں لے گي.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقي وزير خارجہ نے كہا ہے كہ عراقي حكومت كبھي امريكي صدر ڈونلڈ ٹرمپ كي ايران كے خلاف محاذ آرائيوں ميں حصہ نہيں لے گي.

يہ بات ابراہيم الجعفري نے ہسپانوي اخبار ABC سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے ايران كے خلاف خطے ميں ٹرامپ انتظاميہ اور اس كے عرب اتحاديوں كي جانب سے ايران فوبيا كو ہوا دينے كي جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ عراقي حكومت ايران كے خلاف اقدامات اور سازشوں ميں ملوث نہيں ہوگي.

انہوں نے كہا كہ عراقي حكومت دنيا كے كسي بھي ملك كے خلاف كسي قسم كي محاذ آرائي ميں شركت نہيں كرے گي.

ايران كے خلاف امريكا سميت ديگر عرب رياستوں كے اقدامات كے منفي اثرات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران اور عراق جغرافيايي، سياسي تاريخي اور مذہبي رشتوں ميں جڑے ہوئے ہيں اور دونوں ممالك كے درميان باہمي احترام پر مبني مشتركہ مقاصد اور مفادات پائے جاتے ہيں.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران نے ايك ہمسايہ ملك كي حيثيت سے ہميشہ عراق كي سالميت كا احترام كيا ہے ليكن تركي نے عراق كي علاقائي خودمختاري كي خلاف ورزي كرتے ہوئے عراق كے 110 كلوميٹر كے اندر عراقي علاقوں پر جارحيت كي ہے.

عراقي وزيرخارجہ قومي اور مذہبي تشدد كے حوالے سے ايك بين الاقوامي كانفرنس ميں شركت كے لئے ہسپانوي دارالحكومت ميڈرڈ كا دورہ كررہے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲